سنجے دت کے خلاف ان کے پڑوسیوں کی پولیس کو شکایت

sunjay-

ممبئی(قدرت روزنامہ04فروری2017)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پڑوسیوں نے رات گئے پارٹی میں تیز میوزک چلانے اور غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں اداکار کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرادی.

سنجے دت پارٹیوں کے حوالے سے ویسے ہی مشہور ہیں اور کئی بار گھر میں ہونے والی پارٹیوں میں غل غپاڑہ کرنے پر پڑوسیوں نے  پولیس کو شکایت بھی کی ہے اور ایک مرتبہ بھی اسی معاملے پر پولیس نے سنجے دت کے گھر کا رخ کرلیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کے گھر میں رات گئے پارٹی جاری تھی جس میں کئی معروف فلمی شخصیات بھی موجود تھیں جب کہ اس دوران تیز میوزک چلانے ا ور غل غپاڑہ کرنے پرپڑوسی سکون کی نیند سو نہ سکے جس پر پالی ہل ریزیڈینس ایسوسی ایشن نے پولیس سے شکایت کردی اور  پولیس اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں نے میوزک کی آواز کم کراتے ہوئے  دوبارہ اجتناب برتنے کی وارننگ دے ڈالی ہے.

واضح رہے کہ 2009 میں بھی سنجے دت کے خلاف رات دیر تک گھر میں پارٹیوں کے دوران غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top