فلم ’رئیس ‘کی پاکستان میں نمائش کو روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ04فروری2017)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی پاکستان میں نمائش کو روک دیا گیاہے . روزنامہ پاکستان کے انتہائی بااعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھارتی فلم رئیس کو پاکستان میں ابتدائی طور پر نمائش کی اجازت دی گئی تھی لیکن مرکزی سینسر بورڈ نے سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کے اعتراض اٹھانے کے بعد فلم کی نمائش کور وک دیاہے اور تصدیق کی ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینے کافیصلہ فل بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا جو کہ اگلے ہفتے ہو گا.

ذرائع کا کہناہے کہ  بھارتی فلم رئیس کی نمائش پر اعتراض اٹھایا گیاہے کہ اس میں مسلمانوں کو انتہائی منفی کردار میں دکھایا گیاہے جوکہ درست چیز نہیں .مرکزی سینسر بورڈ نے اعتراضات سامنے آنے پر فلم کی نمائش کو روک دیاہے جوکہ کل سے پاکستان کے سینما گھروں میں پیش کی جانی تھی تاہم اب کی نمائش کا فیصلہ فل سینسر بورڈ کے اجلاس کے بعد ہی سامنے آ سکے گا .

ایسا کہاجاتاہے کہ فلم رائیس انڈرولڈ کے رکن عبدالطیف کی زندگی پر بنائی گئی ہے جبکہ اپریل 2016میں عبدالطیف کے بیٹے نے فلم کے ہدایتکار کیخلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا,ان کا کہناتھا کہ فلم میں ان کے والد کی غلط تصویرکشی کی گئی ہے.جس کے جواب میں شار خ خان کے وکیل کا کہناتھا کہ عبدالطیف کیخلاف شراب کی فروخت کے حوالے سے 97مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں الزامات لگائے گئے تھے کہ وہ شراب کی سمگلنگ کیلئے خواتین کا استعمال کرتے تھے . واضح رہے کہ فلم رئیس میں شارخ خان نے شراب کی سمگلنگ کرنے والا مسلمان دکھایا ہے جسے  انتہائی نا مناسب قرار دیا گیاہے .بھارتی فلموں میں منفی کردار یعنی ’غنڈے ‘اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو عمومی طور پر مسلمان دکھایا جاتاہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top