کترینہ کیف فلموں میں پے در پے ناکامی کے بعد روحانی پیشوا سے مدد حاصل کر لی

1

ممبئی(قدرت روزنامہ04فروري2017)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں پے در پے ناکامیوں پر روحانی پیشوا سے مدد حاصل کر لی ہے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اپنے فلمی کیریئر میں زوال اور رنبیر کپور سے محبت میں ناکامی پر روحانی پیشوا کے پاس جا پہنچی ہیں جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ روحانی پیشوا کے بارے میں انہیں بتانے والا کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ اسٹار شاہد کپور ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور اس مرتبہ جب روحانی پیشوا سے ملنے گئے تو ان کے ساتھ کترینہ بھی موجود تھیں لیکن دونوں ہی اس بات کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور جیسے ہی انہیں میڈیا کی موجودگی کا علم ہوا تو دونوں پیچھے کے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے.بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق شاہد کپور اور کترینہ دونوں ہی فلمی دنیا میں ناکامی سے کافی پریشان ہیں اور اسی لیے انہوں نے روحانی پیشوا سے مدد حاصل کی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top