اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

b1

کراچی(قدرت روزنامہ03فروري2017) گزشتہ کچھ دنوں سے نیلم منیر کی ویڈیوں سوشل میڈیا سارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بعدازاں صباء قمر اور انکی دوستوں نے بھی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اب لوڈ کر دی اور نیلم منیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، لیکن اس بار پاکستان کی معروف اداکارہ کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے جسکا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا.

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ نے ڈانس کرتے ہوئے اخلاقیات کی تما م حدیں پار کر دی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینش چوہان راحت فتح علی خان کے گانے ” جگ گھومے تارے جیسا نہ کوئی” پر ڈانس کر رہی ہیں.

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں تاہم زیادہ تر افراد کی جانب سے تنقید ہی کی جا رہی ہے. تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اور کہاں بنائی گئی جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں کون موجود تھا. ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top