اینجلینا جولی بھی ٹرمپ کے خلاف بول پڑیں

ANGELINA-

نیویارک (قدرت روزنامہ03فروري2017) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے.

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی امریکی صدر ڈونٌڈ ٹرمپ کیخلاف پڑیں ، انجلینا جولی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سات ممالک اور تارکین وطن کے داخلے کی پابندی کے فیصلے سے پناہ گزین متاثر ہوں گے اور شدت پسندی بھی بڑھے گی.

اداکارہ نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ان کی امیگریشن پالیسی مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنا ہے ، جو آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے.

ANGELINA--1

آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے مزید کہا کہ میرے چھ بچے غیر ملکی زمین پر پیدا ہوئے اور امریکی شہری ہونے پر فخر ہے ،یقین رکھتی ہوں کہ ملک کی حفاظت ضروری ہے لیکن فیصلے حقائق کی بنیاد پر ہونے چاہئے نہ کہ خوف کی بنیاد پر. انجلینا جولی اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے “پناہ گزین” کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top