اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(قدرت روزنامہ03فروري2017) ماضی کی خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے.بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ سال فروری میں اپنے قریبی امریکی دوست جینی گڈنیف سے شادی کی تھی جس کے بعد اب اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں اور برطانوی میگزین نے ان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے.

برطانوی میگزین کے مطابق پریتی زنٹا گزشتہ دنوں اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ پرانے دوست فردین خان کے ساتھ ڈنر کے لیے مقامی ریسٹورنٹ پہنچیں جہاں واپسی میں صحافیوں کے جھرمٹ میں گھر گئیں جب کہ اس موقع پر صحافی نے اداکارہ سے ان کے حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے ذاتی زندگی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top