نیلم منیر کے بعد اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

38

کراچی (قدرت روزنامہ03فروري2017)گذشتہ کچھ دنوں میں اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نیلم منیر گاڑی میں ایک گانے پر ڈانس کر رہی تھیں. اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی شئیر کیا جبکہ ناقدین نے نیلم منیر کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا.

 بعد ازاں فیس بک پر اپنے پیغام میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ اس گاڑے میں اپنی خاتون دوستوں کیساتھ تھیں اور اس ویڈیو کے لیک ہونے پر انہیں بے ہد افسوس ہے. نیلم منیر کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں صبا قمر کے اپنی ساتھی دوستوں کے ہمراہ ان کی سپورٹ میں ویڈیو بنائی وہیں اب ایک اور ٹے وی اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑے میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے. نیلم منیر کے بعد اب بینش چوہان نے بھی گاڑے میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہے. بینش چوہان کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں.

 ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top