اداکارہ صبا قمر ساتھی اداکارہ نیلم منیر کی حمایت میں میدان میں آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ03فروري2017)اداکارہ صبا قمر ساتھی اداکارہ نیلم منیر کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے  گیت ’’ماہی وے‘‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے. اداکارہ نیلم منیر کی گاڑی میں گیت ’’ماہی وے‘‘ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ بعض افراد کی جانب سے طنزیہ طور پر نیلم منیر کے رقص کی ویڈیو کو ’’ابر‘‘ اور ’’کریم‘‘سروس پر پابندی کی وجہ قرار دیا ہے تو وہیں کئی افراد نے طرح طرح کے طنز بھی کیے ہیں لیکن اب شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر بھی اپنی ساتھی اداکارہ کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں.

اداکارہ صبا قمر نے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کی دوستوں نے کار میں گیت ’’ماہی وے‘‘ پر نیلم منیر کے اندازمیں اسٹیپ کیا، اس دوران صبا قمر اور ان کی دوستوں نے نیلم منیر کے لیے ’’وی لو یو نیلم‘‘ کا پیغام بھی دیا جب کہ اداکارہ کاتنقید کرنے والوں کے لیے یہ ویڈیو پیغام بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے :-

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top