سنجے دت اور ریکھا کی خفیہ شادی ، خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی

size2-

ممبئی (قدرت روزنامہ02فروري2017) بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول کی اداکارہ ریکھا پر ’سلامِ عشق میری جاں ذرا قبول کرلو‘ پکچرائز ہوا لیکن انہوں نے حقیقی زندگی میں بھی اس گانے کے الفاظ کو پوری طرح نبھایا اور بالی ووڈ کی وہ واحد اداکارہ بن گئیں جن کے 10 سے بھی زیادہ لو افیئرز میڈیا کی زینت بنے رہے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ریکھا کی زندگی پر لکھی گئی یاسر عثمان کی کتاب ” ریکھا، دی ان ٹولڈ سٹوری“ (ریکھا کی ان کہی داستان) میں ان کے کئی افئیرز کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن اب لہریں ریٹرو نامی رسالے نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن سے بریک اپ کے بعد ریکھا نے چھپ کر سنجے دت سے شادی کرلی تھی.

رسالے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فلم میں ریکھا سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں، ان دنوں ریکھا کا امیتابھ بچن کے ساتھ افیئر میڈیا کی زینت بنا ہوا تھا لیکن جیا بچن کی وجہ سے یہ کہانی ہیپی اینڈنگ حاصل نہ کرسکی، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجو بابا اور ریکھا ایک دوسرے کے قریب آگئے اور فلم ریلیز ہونے کے بعد دونوں نے چپکے سے شادی کرلی اور کئی ہفتے ممبئی سے غائب رہے.جب یہ خبر سنجے دت کے والد سنیل دت تک پہنچی تو وہ بہت برہم ہوئے اور اپنے بیٹے کو ڈھونڈ نکالا . سنیل دت نے فوری طور پر اپنے بیٹے کی شادی رچا شرما سے کردی. رچا شرما سے سنجے دت کی شادی 1987 میں ہوئی جو1996 میں طلاق پر منتج ہوئی. دوسری جانب اداکارہ ریکھا نے متعدد باردل ٹوٹنے پر 1990 میں ممبئی کے کاروباری شخص مکیش اگر وال سے شادی کرلی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد 1991 میں ان کے شوہر نے خود کشی کرلی تھی . واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا عمر میں سنجے دت سے پانچ سال بڑی ہیں لیکن دونوں میں ان دنوں جذباتی وابستگی تھی. ریکھا نے ایک بار اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو جلانے کیلئے سنجے دت سے افیئر کیا تھا، دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت تو بنیں لیکن ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اور نہ ہی فریقین نے اس حوالے سے کبھی کوئی گفتگو کی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top