صبا قمر کا نیلم منیر کیلئے خوبصورت پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی، جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

نیلم کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ ایک گاڑی میں بیٹھی ہیں اور بولی وڈ فلم کے گانے 'ماہی وے' پر رقص کرتی نظر آئیں.

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے.

ایک خاتون نے سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی 'کریم' پر پابندی لگنے کی وجہ نیلم منیر کے گاڑی میں کیے گئے اس ڈانس کو ٹھہرا دیا.

کسی نے نیلم منیر کے ڈانس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس ویڈیو کو بیہودہ کہا.

ان کے مطابق جو لوگ نیلم منیر کے ڈانس کی تعریف کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو وہ خود بھی یہی کرتے آرہے ہیں.

ایک صارف نے اس ویڈیو کو نیلم منیر کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا.

اور مشورہ دیا کہ اب انہیں بولی وڈ جاکر آئٹم سانگ کرلینا چاہیے.

تاہم ایک صارف کا کہنا تھا کہ صرف نیلم منیر کو ہی تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جائے جب تمام اداکارائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے یہی کرتی ہیں.

اور اب اداکارہ صبا قمر نے نیلم منیر کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نیلم کو پیغام دیتی نظر آئیں کہ وہ ان سے پیار کرتی ہیں.

صبا قمر کی اس ویڈیو میں ان کے ساتھ موجود تین لڑکیاں نیلم منیر کی طرح گاڑی میں بیٹھی اُسی گانے پر رقص کرتی نظر آئیں جس پر نیلم رقص کررہی تھیں، جس کے بعد تمام لڑکیوں نے مل کر کہا 'وی لو یو نیلم منیر'.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top