اداکارہ سدرہ بتول بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ02فروري2017)معروف ٹی وی اداکارہ سدرہ بتول بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کے نکاح اور مہندی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، دلہن کی سہلیوں نے بھی شرکت کرکے تقاریب کو چار چاند لگادیئے.معروف ٹی وی اداکارہ سدرہ بتول کا گزشتہ دنوں نکاح ہوا جس میں ان کی ساتھی اداکاراؤں صنم چوہدری اور سنبل اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی، دلہا اور دلہن نے خوبصورت سفید لباس زیب تن کررکھا تھا

.

تقریب کے دوران ساتھی اداکاراؤں اور سہیلیوں نے دلہن کے ساتھ خوب سیلفیاں لیں اور تصاویر بنوائیں.سدرہ کی مہندی کی تقریب بھی خوب دھوم دھام سے سجائی گئی، جس میں سہیلیوں نے خوب ہلہ گلا کیا، ساتھی ہی سیلفیوں اور تصاویر کا دور بھی چلا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top