ماہرہ خان کی رئیس ایک ہفتے میں 139کروڑ کا بزنس کر گئی

کراچی (قدرت روزنامہ01فروري2017)پاکستان سے کئی اداکاروں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن ان میں سے کچھ ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں . تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم گجنی نے 2008میں 100کروڑ اور 200کروڑ کلب کی بنیاد رکھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان شامل ہو چکے ہیں جبکہ اب ماہرہ خان نے بھی اس میں شرکت حاصل کر لی ہے .

ماہرہ خان نے شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘میں ڈیبیو کیا اور فلم پہلے ہفتے میں 139کروڑ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ اس کی نمائش جاری ہے اور دن بدن فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوتا جارہاہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top