شاہ رخ خان کی سیلفی میں موجود لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم

پونا (قدرت روزنامہ01فروري2017) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے پونا گئے تو وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اور شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے . پونا میں لی گئی سیفلیوں کے انٹرنیٹ پر چرچے بھی ہوئے لیکن شاہ رخ خان سے بھی زیادہ ان سیلفیز میں جس کو توجہ ملی وہ شاہ رخ کی سیلفی میں موجود ایک لڑکی تھی.

جی ہاں !گہرے سبزرنگ کی شرٹ زیب تن کئے شاہ رخ خان کی سیلفی میں موجود اس لڑکی نے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے. اس لڑکی کی شناخت21سالہ صائمہ حسین کے نام سے ہوئی اور معلوم ہوا ہے کہ صائمہ کا تعلق سری نگری سے ہے لیکن وہ پونا میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں. صائمہ کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ کو ماڈل یا اداکارہ ہونا چاہئے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top