نیلم منیرفیس بک پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے

کراچی (قدرت روزنامہ01فروري2017) آج کل سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھ پھر ایک ایسی ویڈیو لگ چکی ہے جس کے بارے میں خوب باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس دفعہ یہ ویڈیو کسی عام شخص کی نہیں بلکہ ٹی وی اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر کی ہے جو گاڑی میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک گانے پر ڈانس کر رہی ہیں.

 اس ویڈیو کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اور اکثر افراد کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. اس تمام تر معاملے پر اب اداکارہ خود میدان میں آ گئی ہیں اور فیس بک پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے.
 اداکارہ نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ” اسلام و علیکم... میں بہت افسردہ ہوں. میں اپنی گاڑی میں ڈانس کر رہی تھی اور اپنی دوست لڑکیوں کے ساتھ مزے کر رہی تھی اور ان میں سے ایک لڑکی نے ویڈیو جاری کر دیا ہے. اللہ ان سب کا بھلا کرے.“
 00
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top