قدرت پول : عوام نے نیوز اینکر عاصمہ شیرازی کو بہترین نیوز اینکر ’’فیمیل ‘‘ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ ..

06نومبر2016)پاکستان کے عوام نے نیوز اینکر عاصمہ شیرازی کو بہترین نیوز اینکر ’’فیمل ‘‘ قرار دیدیا . روزنامہ قدرت کے فیس بک پیج پر قارئین سے قدرت پول کے تحت سوال کیا گیا کہ آپکیپسندیدہ نیوز ایکنر ’’فی میل ‘‘ کون ؟ ہے جس میں پاکستان کی 4 نامور خواتین نیوز اینکرز کی تصاویر دکھائی گئی ‘ جن میں مہر بخاری ڈان ٹی وی ‘ عاصمہ شیرازی آج ٹی وی ‘ پارس  جہانزیب سما ٹی وی اور غریدہ فاروقی ایکسپریس نیوز شامل تھی .پول کے دوران تقریباً 8800 قارئین نے حصہ لیا اور اپنی رائے کی اظہار کیا ‘ پول کے نتائج کے مطابق آج نیوز کے تعلق رکھنے والی نیوز اینکر عاصمہ شیرازی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہی انکے حصے میں تقریباً 43.2فیصد ووٹ آئے . دوسرے نمبر پر سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والی سینئر نیوز اینکر پارس  جہانزیب رہی جنکے حصے میں 41.3فیصد ووٹ آئے .ایکسپریس نیوز پر پروگرام کرنیوالے غریدہ فاروقی کو  9.7فیصد رائے ملی جبکہ ڈان ٹی وی پر نیوز پروگرام کرنیوالی مہر بخاری کو  5.3فیصد ووٹ ملے . اسی طرح 0.5فیصد پاکستانیوں نے کسی بھی اینکر کو ووٹ نہیں دیا .     نوٹ نتائج صرف قدرت فیس بک پیج پول کے دوران دئے گئے ووٹس سے اخذ کئے گئے ہیں ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top