قدرت پول‘عوام نے سینئر صحافی نصرت جاوید کو اپنا پسندیدہ نیوز اینکر’’میل’’قرار دیدیا

2

کراچی(قدرت روزنامہ ..

03دسمبر2016) عوام نے سینئر صحافی نصرت جاوید کو اپنا پسندیدہ نیوز اینکر’’میل’’قرار دیدیا . روزنامہ قدرت فیس بک پیج جسے تقریبا 57.5لاکھ فیس بک صارفین نے لائیک کیا ہے پھر پاکستان کے بہترین نیوز میل بارے قارئین سے سوال کیا گیا ‘

قارئین کے سامنے پاکستان کے 6 نامور نیوز اینکرز نصرت جاوید‘حامد میر ‘ کاشف عباسی ‘ کامران خان ‘ جاوید چوہدری اور ڈاکٹر شاہد مسعود کی تصاویر رکھی گئی تھی اور سوال پوچھا گیا آپکاپسندیدہ نیوز اینکر ’’میل ‘‘ کون ؟  لائیو پول میں تقریبا 6000پاکستانیوں نے سوال کا جواب دیا . جس کے مطابق ڈان ٹی وی سے وابستہ سینئر اینکر پرسن نصرت جاوید کو 46.7فیصد ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے رہے . جبکہ بول ٹی وی سے وابستہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے 17.2فیصد ووٹ حاصل کئے . اسطرح پاکستان کے نامور نیوز اینکر اور جیو ٹی وی سے وابستہ حامد میر کے حق میں 15.7قارئین نے ووٹ دئے . اسطرح اے آر وائی نیوز کے کاشف عباسی کو 12فیصد قارئین نے اپنا پسندیدہ نیوز اینکر قرار دیا . پول میں دئے گئے ووٹس کے مطابق تقریباً 4.6فیصد قارئین نے ایکسپریس نیوز سے وابستہ جاوید چوہدری کے حق میں اپنا ووٹ دیا . اسطرح دنیا نیوز سے وابستہ کامران خان کو 3.8فیصد قارئین نے اپنا پسندیدہ اینکر قرار دیا .

اسطرح قدرت پول کے نتائج کے مطابق پاکستانی عوام نے بلترتیب جناب نصرت جاوید کو پہلا ‘ جناب ڈاکٹر شاہد مسعود کو دوسرا ‘ جناب حامد میر کو تیسرا‘جناب کاشف عباسی کو چھوتا ‘ جناب جاوید چوہدری کو پانچواں اور جناب کامران خان کو چھٹا نمبر دیا

(نوٹ یہ نتائج صر قدرت فیس بک پیج پرقارئین کیجانب سے دئے گئے ووٹ کے بعد مرتب کئے گئے ہیں )

آج کا سوال ابھی ووٹ کریں ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top