ملک میں سالانہ8ارب روپے کی گیس چوری محکمہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،چوہدری محمدسرور

لاہور(قدرت روزنامہ21اپریل2017) تحر یک انصاف کے مر کزی راہنماو سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ،ظلم،ناانصافی،بد عنوانی ،لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں،ملک میں سالانہ8ارب روپے کی گیس چوری محکمہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم ہر فورم اور پار لیمنٹ میں آواز بلند کرتے رہیں گے 28اپر یل کو وفاقی درالحکومت کے جلسے میں کارکنان اور عوام بھر پور شر کت کر یں گے . جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قوم کو کسی بھی صورت مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں ہم نے ملک اور قوم سے انکے حقوق کی جنگ لڑ نے کا جو وعدہ کر رکھا ہے اسکے مطابق ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ملک میں تبدیلی کی جنگ کامیاب ہوگی اور ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات ملے گی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top