ایک وزیراعظم کوچارتین کےفیصلے پر پھانسی جبکہ دوسرےکوبری کردیاگیا،بلاول بھٹو

جھنگ(قدرت روزنامہ21اپریل2017)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاناماکیس فیصلے سے ثابت ہوگیاکہ ملک میں دوقانون ہیں،ایک قانون شریفوں کیلئے جبکہ دوسراقانون غریبوں کیلئے ہے،کوئی قانون ان شریفوں کونہیں پوچھتانہیں،کوئی جے آئی ٹی یاعدالت ان کومجرم نہیں ٹھہراتی،یہ جے آئی ٹی جس میں ان کے آفیسرزہیں اس سے کیا امیدرکھی جائے؟. انہوں نے آج شاہ جیونہ جھنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم کوآپ 4تین کے فیصلے پرپھانسی پرچڑھادیتے ہو.

جبکہ دوسرے کوبری کردیتے ہو.جبکہ ایک کوخط نہ لکھنے پرگیلانی کوگھربھیج دیاجاتاہے.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف تھوڑی سی شرم کریں اور استعفیٰ دیں.ہمیں دوپاکستان یادوقانون نہیں چاہیے.بلکہ ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے.ہم جدوجہدکررہے ہیں ایسے پاکستان کیلئے جس میں غریب اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون ہو...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top