بہاولپور اے پی ایس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

بہاولپور(قدرت روزنامہ21اپریل2017) بہاولپور اے پی ایس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ بہاولپور میں موجود آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردی کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے.

سکیورٹی ذرائع کےمطابق کارروائی کوٹ والی پولیس کی حدود میں موجود پیر حامد شاہ کے دربار سے نقشے برآمد کیے گئے. نقشوں کے ساتھ ساتھ کارروائی میں 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے. محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق ایک مشکوک شخص کی شناخت کی گئی ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا. پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top