وہ ماہر نجوم جس نے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نااہل نہیں ہوں گے اب ملک کے آنے والے حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور(قدرت روزنامہ20-اپریل-2017)ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف فی الحال تو اس معاملے سے نکل گئے ہیں لیکن آگے چل کر بہت سے مسائل ہوں گے ،قطری اور دبئی کی حکومت تعاون نہیں کریں گے اور معاملے کو لٹکایا جائے گا اور ممکنہ طور پر اگست میں جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے کا امکان ہے . روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آغا بہشتی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والی جے آئی ٹی میں اختلافات ہوں گے اور انہیں رپورٹ بنانے میں کافی مشکلات پیش آ ئیں گی .

ان کا کہناتھا کہ 2018تک نوازشریف ہی نظر آرہے ہیں اور وہ اپنی حکومت بچانے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے جبکہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے .انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اگست کی 27تاریخ تک آنے کا امکان ہے تاہم آنے والے وقت میں نوازشریف کا ستارہ کمزور نظر آرہاہے جبکہ عمران خان کا ستارہ کافی مضبوط نظر آ رہاہے . ان کا کہناتھا کہ عمران خان آنے والے دنوں میں دن بدن مضبوط ہوتے جائیں گے اور اسی ایشو کو بنیاد بنا کر کافی کامیابیاں حاصل کریں گے جبکہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات بھی موجود ہیں .انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کا ستارہ بہت اچھا نظر آر ہاہے اور وہ مستقبل میں ن لیگ کی سربراہ بھی بن سکتی ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top