گجرپورہ میں مولوی کی 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، محلہ دار جمع ہونے پر ملزم فرار

لاہور (قدرت روزنامہ20-اپریل-2017) گجر پورہ کے علاقہ میں مولوی کی 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، بچے کے شور مچانے پر محلہ دار اکٹھے ہوگئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بچے کے ولد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی. بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقہ کا رہائشی 133 سالہ عمر قرآن پاک پڑھنے کیلئے مقامی مدرسے جاتا تھا جہاں گزشتہ روز جب وہ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مدرسے گیا تو مولوی حمزہ نے اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی جس پر معصوم بچے نے شور مچادیا.

شور کی آواز سن کر اہل محلہ مدرسے میں پہنچ گئے جبکہ مولوی حمزہ نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ نے اسے دھرلیا. واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے متاثرہ بچے کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top