اگر کسی نے لال حویلی کا رخ کیا تو ذمہ داری شریف برادران پر ہو گی : شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ20-اپریل-2017)پاناما کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے درخواست دہندہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصلے کے روز خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے لال حویلی کا رخ کیا تو ذمہ داری شریف برادران پر ہو گی .تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں کارکنوں اور صحافیوں سے چنے ، نہاری ، سری پائے اور حلوہ پوری کے پرتکلف ناشتے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ پوری قوم پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے .

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوا ز لیگ والوں نے سہ پہر 3 بجے راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس لیے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کی جائے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top