پانامہ کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے حق میں بینرز لگ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ20-اپریل-2017) پانامہ کے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے جس پر تحریر تھا کہ قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا.

اس کے جواب میں آج پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی اپنے چئیر مین کے حق میں بینرز آویزاں کر دئے ہیں جس پر تحریر ہے کہ عمران خان تیرا ایک اشارہ ، حاضر ہے سب کچھ ہمارا. خیال رہے کہ پانامہ کے فیصلے سے قبل جہاں جہاں مسلم لیگ ن کے بینرز آویزاں ہیں وہیں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی اپنے بینرز آویزاں کر دئے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top