سیالکوٹ،توہین رسالت ملزم کو تین خواتین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، خواتین گرفتار

یالکوٹ (قدرت روزنامہ20-اپریل-2017)توہین رسالت ملزم کو تین خواتین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا. تینوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا.

تھانہ صدر پسرور کے علاقہ موضع ننگل مرزا میں گھر میں گھس کر ناروال کے موضع رعیہ خاص کی رہائشی تین خواتین افشاں دختر اشرف، آمنہ دختر محمد خان، رضیہ زوجہ یاسین نے فائرنگ کرکے توہین رسالت کے اشتہاری ملزم50سالہ فضل عباس ولدنذر عباس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا.پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کی غرض سے قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی جبکہ تینوںملزمان خواتین کو گرفتار کرلیا گیا. بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی پسرور میں2004میں ملزم کے خلاف توہین رسالت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top