پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ20-اپریل-2017) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹولیوں کی صورت میں جمع ہوکر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںنے بھی پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر نعرے لگائے .

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکی طرف سے اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے وحدت روڈ پر موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی. اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن ’’ گو عمران گو ‘‘کے نعر لگاتے ہوئے مختلف شاہرائوں کے چکر لگاتے رہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top