ڈان لیکس معاملہ،وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور( آن لائن )آج کل پانامہ فیصلے کے باعث سیاسی ماحول کافی گرم نظر آرہی ہے تو دوسری جانب ڈان لیکس کے حوالے سے بھی اہم ترین فیصلہ کر لیا گیاہے. نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں وزیراعظم نوازشریف کے مشیر طارق فارطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کافیصلہ کر لیا گیاہے اور انہیں 7روز کے اندر دفتر خارجہ سے ہٹایا جا سکتاہے.

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے مبینہ طور پر بغیر اجازت خبر کے مندرجات لکھوائے تھے.واضح رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیاہے اور جلد ہی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور میڈیا کو بھی اس حوالے سے تسلی مل جائے گی.جس کے بعد اگلے ہی روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی.ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر میدان میں آئے اور انہو ں نے کہا تھا کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل ا?صف غفور ڈی جی ا?ئی ایس پی ا?ر نہیں تھے اور نہ ہی ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے ، میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top