پانامہ کا فیصلہ ، جواریوں نے کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ19اپریل2017)پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا. تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی جواریوں نے بھی سٹہ بازی شروع کر دی ہے.

لاہور سمیت ملک بھر میں پانامہ کے فیصلے پر کروڑوں روپے کا جوا لگایا جا رہا ہے. جواریوں نے پانامہ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آنے کو فیورٹ قرار دیا. پانامہ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آنے کا ریٹ 60 پیسے جبکہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے خلاف آنے کا ریٹ 40 پیسے طے کیا گیا ہے. اس ریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پانامہ کے فیصلے سے متعلق عوام کی توقعات اور پیش گوئیوں کا انداز لگایا جا سکتا ہے. خیال رہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ 22 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جو کل دوپہر دو بجے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کی جانب سے سنایا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top