جج غلام عباس سیال نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست ضمانت خارج کردی

لاہور (قدرت روزنامہ17-فروری-2017)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست ضمانت خارج کردی. عدالت میں اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع ہوئی توملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ میں رانا مزمل کوناجائز ملوث کیا گیا ہے ،اس نے کسی کو قتل کرنے کا نہیں کیاجبکہ قسمت بیگ کے بھائی شاہد کی طرف سے ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قسمت بیگ کو رانا مزمل نے ہی قتل کرایا اس نے 3ملزموں کو بھجوایا تھا اس کا بیان بھی پولیس فائل پر موجود ہے ،عدالت نے تفتیشی آفیسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا توریکارڈ کی پڑتال کے بعد فاضل جج نے مذکورہ ملزم کی درخواست درخواست ضمانت خارج کردی ،ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے ہربنس پورہ میں اداکارہ قسمت بیگ کو گھر آتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.

)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top