لاہورمیں ہونے والے خودکش دھماکے تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ17-فروری-2017)لاہورمیں ہونے والے خودکش دھماکے تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے .دھماکے کے بعد خودکش بمبارکے سہولت کارکی گرفتاری کے بعد ایک کلوزسرکٹ کیمرے کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ یہ امن کے دشمن کس قدرآسانی اوربغیرکسی روک ٹوک کے لاہورکی سڑکوں پردنداناتےرہے ہیں .

اس ویڈیومیں نظرآرہاہے کہ یہ ویڈیومال روڈاورسٹیٹ بینک کے علاقے کی ہے جس میں لاہوردھماکے کاسہولت کارخودکش بمبارکے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کربغیرکسی روک ٹوک کے گھوم رہاہے،ذرائع نے مزید بتایاہے کہ یہ امن دشمن لاہورمیں مال روڈپردھماکے سے قبل شہرمیں گھوم پھرکرریکی کرتے رہے .ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ یہ ویڈیودھماکے سے قبل کی ہے یادھماکے والے دن کی ہے ؟..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top