افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا بڑا آپریشن شروع ہو گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ17-فروری-2017) افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا بڑا آپریشن شروع ہو گیا ہے. گزشتہ روز سندھ کے شہر سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا.

پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تانے بانے افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے ملتے ہیں. پاک فوج افغانستان میں روپوش ان دہشت گردوں کو بھی چن چن کر جہنم واصل کرے گی اب کئی غیر ملکی خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top