انٹرنیٹ پر پاکستانی خواتین کو جسم فروش کیلئے پیش کرنے والی ممنوعہ ویب سائٹس سر عام چلنے لگیں

n13

لاہور (قدرت روزنامہ17فروری2017) انٹرنیٹ پر پاکستانی خواتین کو جسم فروش کیلئے پیش کرنے والی ممنوعہ ویب سائٹس سر عام چلنے لگیں اور اس رجحان میںروز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر اس کے باوجود حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ جیسی جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس جدید دور میں ہر کوئی اس سے فائدہ حاصل کر رہا ہے مگر دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بھی دہڑلے سے جاری ہے جس کی ایک واضح مثال پاکستان میں بھی موجود ہے جہاں اس کے ذریعے خواتین کی جسم فروشی جیسا غیر اخلاقی کاروبار چلایا جا نے لگاہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ طور پر جسم فروشی کے اس نئے طریقہ کار کا سن کریہ یقین کرنا بھی مشکل ہے کہ یہ کام پاکستان میں ہو رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس حوالے سے پاکستان میں 2 بڑی ویب سائٹس چل رہی ہیں جنہیں کہیں اور سے نہیں بلکہ پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب سے ہی چلایا جا رہا ہے جس کے ذریعے پنجاب کے مختلف علاقوں، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں خواتین فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہیں. بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ ان ویب سائٹس کے مالکان نے سوشل میڈیا پروفائلز بھی بنوا رکھے ہیں جہاں پرصارفین سے رابطہ کیا جا تا ہے اور دیگرغیر اخلاقی مواد بھی انہی پروفائلز پر موجود ہے . ان ویب سائٹس پر انتظامیہ کے نام اور نمبر ز بھی دیے گئے ہیں .

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس پر مختلف کیٹیگریاں بنی ہوئی ہیں جہاں پاکستانی خواتین کو جسم فروشی کیلئے پیش کیا گیا ہے جبکہ لاہور ، اسلام آباد اور کراچی کیلئے بھی خصوصی کیٹگریز بنائی گئی ہیں تاہم ان دونوں ویب سائٹس کی انتظامیہ نے اعتماد حاصل کرنے کیلئے صارفین کی نجی معلومات کو خفیہ اور محفوظ رکھنے جیسے دعوے بھی کر رکھے ہیں . یہاں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آیا پاکستان میں اس قسم کے غیر قانونی کام کس بنیاد پر کیے جا رہے ہیں ، کیا ایسی ویب سائٹس کو فلٹر کرنے اور انہیں بند کرنے کیلئے کوئی اتھارٹی موجود نہیں یا کیا حکومتی ادارے ان ویب سائٹس کے وجود سے لاعلم ہیں ؟ کیونکہ جسم فروش نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی اقدار کیلئے اخلاقی گالی بھی ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top