لاہور مال روڈ پر دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ17فروری2017) لاہور میں مال روڈ پر ہوئے دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے .

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے سہولت کار کا تعلق  باجوڑ ایجنسی سے ہے. سہولت کار کو حساس اداروں کی معاونت سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا.سہولت کار کو لنڈا بازار سے گرفتار گرفتار کیا گیا. گرفتار سہولت کار کپڑے کا کام کرتا تھا. ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سہولت کار کے 7بھائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا. یاد رہے کہ مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہوئے دھماکے میں ڈی آئی جی اور چیف ٹریفک آفیسر سمیت13افراد شہید جبکہ 70سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے. یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد سہولت کار کی گرفتاری پر 10لاکھ روپے کا انعادم بھی رکھا تھا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top