لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر احتجاج اور جلسے کرنے پر لگائی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017) ہائی کورٹ نے چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی یقینی بنانے کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیاجبکہ پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کردی . تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر احتجاج اور جلسے کرنے پر لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست مقامی شہری کی جانب سے دائرکی گئی.

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اپنے ہی حکم نامے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، اور اسی غفلت کے باعث چئیرنگ کراس پر خودکش حملہ ہوا .لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر آئی جی پنجاب سے گیارہ اپریل کے لیے جواب طلب کر لیا.تاجر تنظیم کی اسی نوعیت کی ایک اور درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مال روڈ پر احتجاج اور جلسے روکنے کی پالیسی بنا لی ہے.جس پر عدالت نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top