پنجاب پولیس کے اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017) پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج کر دیا ہے . تصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مجھے گذشتہ ساتھ ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی .

بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے میرا بجلی کا میٹر کاٹ دیا ہے.ادھار پیسے لے کر بل کی ادائیگی کی، میرے گھر میں راشن تک موجود نہیں ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مجھے محض اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ میں نے میرٹ کے خلاف آواز بلند کی تھی. جس کے بعد چار مرتبہ میرا تبادلہ کیا گیا. مجھے ایجوکیشن سے مستعفی ہونے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا. پولیس اہلکارکا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے جتنے بھی سیکرٹری تعینات کیے ہوئے ہیں تمام نا اہل ہیں، تمام وی سی ، ڈی سب بھی نا اہل ہیں.پولیس اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود اپنے تمام ڈاکیومنٹس لے کر ایجوکیٹر کی پالیسی کے تحت جمع کروائیں تو آپ کو پرائمری سکول کے ٹیچر تک کی نوکری نہیں ملے گی. اگر ایسا ہو گیا کہ آپ کو اپنے ہی میرٹ پر نوکری مل گئی اور آپ سیلیکٹ ہو جائیں تو مجھے چوبرجی پر لٹکا دے دیں.آپ میرے ساتھ مناظرہ کریں اور اپنی ایک ٹیم تشکیل دیں. میرے پاس آپ کے سیکرٹری کی پندرہ منٹ کی ریکارڈنگ موجود ہے جس نے ایجوکیٹر کی پالیسیوں کے غلط ہونے کا خود اعتراف کیا ہے . سیکرٹری نے خود اعتراف کیا کہ وہ ان پالیسیز کے تحت خود بھی پرائمری کا ٹیچر بھرتی نہیں ہو سکا. پولیس اہلکار نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے رشتہ داروں کے لئے پالیسیز کو تبدیل کرتے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top