7 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ، مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا ۔ پولیس اہلکار

لاہور(قدرت روزنامہ17-فروری-2017) پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج کر دیا ہے . تصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مجھے گذشتہ ساتھ ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی .

بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے میرا بجلی کا میٹر کاٹ دیا ہے.ادھار پیسے لے کر بل کی ادائیگی کی، میرے گھر میں راشن تک موجود نہیں ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مجھے محض اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ میں نے میرٹ کے خلاف آواز بلند کی تھی. جس کے بعد چار مرتبہ میرا تبادلہ کیا گیا. مجھے ایجوکیشن سے مستعفی ہونے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا. پولیس اہلکارکا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے جتنے بھی سیکرٹری تعینات کیے ہوئے ہیں تمام نا اہل ہیں، تمام وی سی ، ڈی سب بھی نا اہل ہیں.پولیس اہلکار نے وزیر اعلٰی پنجاب کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود اپنے تمام ڈاکیومنٹس لے کر ایجوکیٹر کی پالیسی کے تحت جمع کروائیں تو آپ کو پرائمری سکول کے ٹیچر تک کی نوکری نہیں ملے گی. اگر ایسا ہو گیا کہ آپ کو اپنے ہی میرٹ پر نوکری مل گئی اور آپ سیلیکٹ ہو جائیں تو مجھے چوبرجی پر لٹکا دے دیں.آپ میرے ساتھ مناظرہ کریں اور اپنی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top