سہیون دھماکہ ۔۔سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے

سرگودھا(قدرت روزنامہ17-فروری-2017) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں بند کالعدم تنظیموں ‘ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیساتھ ساتھ دہشتگردوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوچھ گچھ کے نتیجہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اہم شواہد ملے ہیں جس کی روشنی میں گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کاروائیاں کرتے ہوئے 39 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے .تاہم ملک بھر میں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پولیس اسٹیشنز پولیس افسران پولیس لائنز سمیت اہم مقامات کی سیکورٹی کو بھی سخت کردیا ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top