لاہور کے مال روڈ خود کش حملہ کیس میں مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی گئی

21

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017)لاہور کے مال روڈ خود کش حملہ کیس میں مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی گئی، اطلاع دینے والے کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے. جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی،13 فروری کو لاہور میں مال روڈ خودکش دھماکے میں دو اعلیٰ پولیس افسروں سمیت

14افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے.

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیف سٹی کیمروں نے محفوظ کر لی، فوٹیج میں خودکش حملہ آورکے ساتھ آنےو الے سہولت کار کی تصویر کو کلوز کیا گیا ہے. کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا، یہ اطلاع 080011111 پردینے کی ہدایت کی گئی ہے .دوسری جانب جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لاہوردھماکے کی تفتیش باقاعدہ طور پرشروع کردی ہے، جیو فینسنگ کے تحت تمام موبائل نمبرز اوران کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے . جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے پہلے سے گرفتار چند ملزموں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، گزشتہ روز جنوبی پنجاب سےگرفتار کیے گئے ایک ملزم سے بھی اہم انکشافات کی توقع ہے :-

00

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top