دہشتگردی کی لگاتار کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے افغانستان کے حوالے سے اہم ترین اعلان کردیا

15

راولپنڈی (قدرت روزنامہ16-فروری-2017) پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہونے والی دہشتگردی کی لگاتار کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے افغانستان کے حوالے سے اہم ترین اعلان کردیا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سیہون شریف پر ہونے والے افسوسناک خود کش حملے کے بعد کہا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے پاکستان مخالف قوتوں کے حکم پر کیے جا رہے ہیں.

دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنی کمین گاہوں سے نکل کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں. میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں اورر دشمن کو بھرپور جواب دیں.واضح رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والا دھماکہ پچھلے 5 دنوں میں ہونے والا آٹھواں حملہ ہے . دہشتگردوں نے پے در پے حملوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں کو نشانہ بنایا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top