ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانی ڈپورٹ،سیالکوٹ ائر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

pic10

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ16فروری2017)ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانی ڈپورٹ،سیالکوٹ ائر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا.تفصیلات کے مطابق ترک حکومت نے وہاں پر غیر قانونی طور پر مقیم سلیم رضا ،نبیل احمد،محمد سلیم،محمد توصیف ،خانزادہ عبدالعزیز،محمد ارسلان ،محمد رضوان،یاسر علی،اور عبدالقیوم کو گرفتار کر کے ائیر عریبیہ کی فلائٹ جی9551کے ذریعے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بجھوایا جہاں پر ایف آئی اے حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے ڈپورٹ ہونے والے افراد کے مطابق وہ ایجنٹوں کو بھاری رقوم دے کر ایران اور وہاں سے ترکی میں داخل ہوئے ایف آئی اے انسانی دھندہ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top