صداقت علی جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

25

لاہور(قدرت روزنامہ16-فروری-2017) سابق وزیراعلٰی سندھ لیاقت علی جتوئی کے بھائی، سابق سینیٹراورپاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنما صداقت علی جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق صداقت علی جتوئی نےاسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی.

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صداقت جتوئی کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اس لیے وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں.واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے 2013 کے عام انتخابات میں سندھ کے شہر دادو سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا.انھوں نے اس الیکشن میں 33776ووٹ حاصل کرکےدوسری پوزیشن حاصل کی تھی،جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوارفیاض علی بٹ 40852ووٹ لیکرکامیاب امیدوارٹھہرےتھے.(خ.و)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top