ہائی کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت سے 20 فروری تک جواب طلب کرلیا

18

لاہور(قدرت روزنامہ16فروری2017)ہائی کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت سے 20 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی.

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پنجاب پولیس امن وامان کو قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن ضروری ہے. عدالت نے پنجاب حکومت سے 20 فروری کوجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی. واضح رہے کہ 2 روز قبل مال روڈ پرخودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 15 افراد شہید اور100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top