لاہور پولیس نے ایک شخص کوسرراہ ایسی شرمناک ترین چیز بیچتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اہلکار بھی دنگ رہ گئے

2

لاہور(قدرت روزنامہ16فروری2017)ہرسال 14فروری کو دنیا بھر میں اور کسی حد تک پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا جاتاہے لیکن اسی دن لاہور پولیس نے ایک شخص کوسرراہ ایسی شرمناک ترین چیز بیچتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اہلکار بھی دنگ رہ گئے، جس نے سنا وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوگیا. ملزم کو گرفتار کرکے مال مقدمہ ضبط کرلیاگیااور لاہور کے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ بھی درج کرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ مخبر نے پولیس کی ٹیم کو اطلاع دی کہ چوبرجی چوک میں نجی بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ایک شخص جنسی لطف کیلئے استعمال ہونیوالے کھلونے بیچ رہا ہے اوراگر جلد ازجلد کارروائی کی جائے تو اسے پکڑا جاسکتاہے جس پر پولیس ٹیم نے فوری ریڈکرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیااور بالغوں کے 31کھلونے بھی برآمد کرلیے، ان کھلونوں کیساتھ بیٹریاں بھی موجود تھیں جواُنہیں تھرتھرانے میں مدد دیتی تھیں.

001

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سمن آباد کے عرفان الحق کے پاس موجود یہ مصنوعی عضودورنگوں میں موجود تھے اور فحش اشیاء کی نمائش و فروخت کے الزام کے تحت مقدمہ نمبر 108/17تھانہ لٹن روڈ میں درج کرکے مزید تفتیش انوسٹی گیشن سیل کے سپرد کردی گئی :-

00

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top