کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ عبداللہ نور کی بطور چیف پولیس آفیسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی

08

فیصل آباد (قدرت روزنامہ15-فروری-2017)کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ عبداللہ نور کی بطور چیف پولیس آفیسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی سٹی ٹریفک پولیس کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع ملا علامتی ننھے سی ٹی او کا سی ٹی او دفتر میں پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد اپنے دفتر میں بیٹھ کا معاملا ت کا جائزہ لینے پر عبداللہ نور انتہائی پر مسرت دیکھائی دیا اس اقدام سے دلی تسکین ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی 09سالہ بچہ جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے نے پولیس آفیسر بننے کی خواہش کی جس پر عبداللہ نور کے والدین سی ٹی او سے ملے اور اس پر الائیڈ ہسپتال کے کینسر وارڈ اور ڈاکٹر ز کے تعاون سے اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے منظوری دی گئی صبح سویرے ننھے عبداللہ نے سی ٹی او کی وردی پہن لی جس کے بعد سرکاری گاڑی میں پورے پروٹوکول کے ساتھ ہسپتال سے سی ٹی او دفتر لایا گیا جہاں سی ٹی اودفتر کے تمام برانچز انچارجز نے علامتی سی ٹی او کا سلامی کے ساتھ شاندار انداز میں استقبال کیا اس کے بعد سی ٹی او کی مخصوص کرسی پر عبداللہ بیٹھے اور دفتر ی امور بارئے سی ٹی او کو آگاہ کیا گیا اس کے بعد سی ٹی او دفتر کی برانچزکا ننھے بچہ نے بطور سی ٹی او دورہ کیا اور بچہ کی خواہش پر علامتی سی ٹی او نے شہر بھر کا بھی دورہ کیا جہاں ہر چوک میں ٹریفک وارڈنز نہ صر ف ننھے سی ٹی او کا استقبال کیا بلکہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اکثر چوکوں میں ٹریفک وارڈنز نے سلیوٹ کرنے کے علاوہ پھولوں کے ہار اور مالا بھی پہنائے اس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک پیپلز کالونی کے دفتر میں عبداللہ نے دورہ کیا جہاں پر ڈی ایس پی ساجدہ پروین نے اپنے عملہ کے ساتھ شاندار استقبال کیا اور ڈی ایس پی سٹی ممتاز صحرائی کے دفتر بھی اسی طرح استقبال کیا گیا اس موقع پر ٹریفک وارڈنز نے 250سی سی موٹر سائیکلز پر علامتی سی ٹی او کی گاڑی کو پائیلٹ بھی کیا اس موقع پر محمد نور والد عبداللہ نور نے کہا کہ میرے بچے کی خواہش کے لیے اتنے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں کہ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور انہوں نے سی ٹی او کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top