دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن جاری

pic_1484471366

لاہور(قدرت روزنامہ15-فروری-2017)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ریڈزون اسمبلی ہال چوک میں خودکش بم دھماکے کے بعد شہر میں خوف کی فضاءقائم ہے اور افواہوں کے باعث شہری بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے سے گریزاں ہیں جبکہ بازاروں میں بھی ویرانی ہے-دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب اور حساس اداروں کی جانب سے تنبیہ پر پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے شہرکی اہم اور حساس سرکاری عمارتوں ‘شاپنگ مالز‘بازاروں‘ریلولے سٹیشن‘بس کے اڈوں اور دیگر پبلک مقامات کی کڑی نگرانی کررہے ہیں-محکمہ داخلہ پنجاب کے انتہائی معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور حساس اداروں کی جانب سے لاہور میں تعلیمی اداروں‘اہم سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات پر دہشت گردی کے واقعات رونماءہونے کا خدشہ ہے-ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ رپورٹس کے مطابق لاہور میں داخل ہونے والے خود کش حملہ آوروں کی تعداد تین سے زیادہ ہے جن میں سے ایک نے مال روڈپر اسمبلی ہال چوک میں خود کو دھماکے سے اڑیا جس میں دواعلی پولیس افسران سمیت پندرہ سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس کے مزیدساتھیوں کی تعداد ممکنہ طور پر دوہوسکتی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top