چیئرنگ کر اس پر نصب ٹریفک پولیس کے 2 سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے

لاہور(قدرت روزنامہ14-فروری-2017) لاہور دھماکے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘ چیئرنگ کر اس پر نصب ٹریفک پولیس کے 2 سی سی ٹی وی کیمرے خرابنکلے.تفصیلات کے مطابق لاہو ر مال روڈ پر پیر کی شام ہونے والے بم دھماکے کے ابتدائی حقائق بھی کسی دھماکے سے کم نہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آورنے کالے جبکہ سہولت کار نے سلیٹی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے‘سہولت کارحملہ آور کو پینو راما سنیٹر اور الفلاح بلڈنگ کے درمیان چھوڑ کر گیا حملہ آور نے بغیرکہیں رکے پولیس افسران کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا دونوں ملزمان ریگل چوک کی طرف سے چیئرنگ کراس آئے سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ کے ہاتھ اور ڈھڑمل گیا جبکہ سر کی تلاش جاری ہے جس کیلئے الفلاح بلڈنگ اور واپڈا باس کی چھتوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مال روڈ پر نصب سیف سٹی اور دکانوں کے باہر نصب کیمرے چیک کئے جارہے ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top