آپریشن سے قبل پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

11

لاہور (قدرت روزنامہ14-فروری-2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز اور جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہآرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے قبل پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا . منگل کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر لاہور ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور حساس اداروں کے سربراہوں اور جی او سی 10 ڈویژن نے بھی شرکت کی .

اجلاس کے شرکاء کو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سانحہ لاہور پر بریفنگ دی . اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا . یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کومبنگ آپریشن کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا . نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا. آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے پہلے پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا . آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کرے گی . دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ کا دورہ بھی کیا اور احمد مبین کی شہادت پر اہلخانہ سے تعزیت کی جبکہ وہ سول سروسز ہسپتال بھی گئے اور وہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top