بہاولنگر میں سرکلر روڈ پر گھر میں پر اسرار د ھماکے سے 8افراد جاں بحق

b3

بہاولنگر(قدرت روزنامہ14فروری2017) بہاولنگر میں سرکلر روڈ پر گھر میں پر اسرار د ھماکے سے 8افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکلر روڈ پر دھماکے سے گھر کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا جبکہ قریب واقع کئی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں اور ملبے تلے دب کر 8افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں.

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے میں کئی افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکاگیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top