وزیراعظم محمد نوازشریف امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

لاہور (قدرت روزنامہ14فروری2017)وزیراعظم محمدنوازشریف کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم آج لاہورمیں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے.ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ،وفاقی و صوبائی سیکرٹریز،آئی جی پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی سمیت دیگرسکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے.

اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو امن وامان کی صورتحال اور سانحہ لاہور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی. اجلاس میں لاہور میں دہشت گردی کے واقعے کی روشنی میں آئندہ کا سیکورٹی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا. نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں کومبنگ آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top