ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد مبین کی آخری گفتگو سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ14فروری 2017)لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کی آخری گفتگو سامنے آگئی . تفصیل کے مطابق مال روڈ پر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ سے پورے لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا .

تاہم ٹریفک پولیس اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کردار ادا کر رہی تھی ،شہید کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین صبح سے مظاہرین کے ساتھ موجود تھے اور وہ خود ہی پریس کلب کے باہر ٹریفک کلیئر کروانے میں مصروف رہے .انہوں نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کیے ،مظاہرین کو راستہ کھولنے کے لیے آمادہ کر لیاتاہم مظاہرین احتجاجی فٹ پاتھ پر شفٹ ہو رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس میں ڈی آئی جی احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13افراد شہید ہو گئے .دھماکے سے قبل احمد مبین نے مظاہرین سے گفتگو میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہریوں کو تکلیف نہ پہنچے اور اسی لیے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے آیا ہوں ،اسی دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے ایک بزرگ شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو گنگا رہے آپ نے سنت رسولﷺ رکھی ہے مہر بانی کر کے احتجاج ختم کردیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top