وزیراعلیٰ شہبازشریف نے90 شاہراہ قائداعظم پر بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں شرکت کیلئے آنا تھا لیکن دھماکے کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا

n1

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے90 شاہراہ قائداعظم پر بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں شرکت کیلئے آنا تھا لیکن دھماکے کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق نائن زیرو شاہراہ قائداعظم پنجاب اسمبلی کے عقب میں واقع ہے جہاں پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لوکل باڈی کے کنونشن میں شرکت کیلئے آنا تھا اور وہ  10سے 15منٹ میں پہنچنے والے تھے لیکن پنجاب اسمبلی کے باہر خوفناک خودکش حملہ ہوگیا جس کے باعث ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا .
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ قوانین میں ترمیم پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھی اور روڈ کو بلاک کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر بھارتی سیکیورٹی بھی تعینات تھی لیکن اس سب کے باوجود خود کش حملہ آور ہجوم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 13افراد شہید جبکہ 70سے زائد زخمی ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top